سیاست درحقیقت عوام کی خدمت اور انکے حقوق و اختیارات کا تحفظ ہے، گورنر بلوچستان

7

کوئٹہ:گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سیاست درحقیقت عوام کی خدمت اور انکے حقوق و اختیارات کا تحفظ ہے۔ میں نے اپنے چالیس سالہ سیاسی کیرئیر میں پورے صوبے بالخصوص ژوب ڈویژن میں تعلیم، ہیلتھ کیئر اور انفراسٹرکچر کی جو مضبوط و مستحکم بنیادیں رکھی ہیں مجھے یقین ہے کہ وہ تمام ترقیاتی منصوبے و اقدامات ہماری آنے والی نسلوں کو بھی فائدہ پہنچائیں گے۔ اب وہ دن بہت قریب ہے جب ڈسٹرکٹ ژوب پورے خطے کیلئے ایک اہم تعلیمی مرکز ثابت ہوگا۔ بیوٹمز یونیورسٹی ژوب کیمپس، پنجاب حکومت کے تعلیمی پروجیکٹ کے تحت دانش سکول اور دیگر تعلیمی اور فنی اداروں کے عوام کی مجموعی زندگی پر بہت تعمیری اثرات مرتب ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں گورنر ہا¶س کوئٹہ میں ژوب ڈویژن کے مختلف وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا حقیقی سیاست قیادت کی عظمت اسی میں ہے کہ وہ موجودہ عوام کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کو بھی تحفظ فراہم کریں۔ یہ بات ہم سب کیلئے باعث فخر اور اطمینان ہے کہ بیوٹمزیونیورسٹی ژوب کیمپس کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ، نوجوانوں کی علمی و پیشہ ورانہ تربیت اور انسانی وسائل کی ترقی کا ایک نمایاں مرکز بن کر ابھرا ہے۔ ڈسٹرکٹ ژوب، شیرانی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اور دیگر متصل علاقوں کے طلبہ و طالبات کو معیاری اور قابلِ رسائی تعلیم فراہم کرتے ہوئے اس ادارے نے بہت مختصر عرصے میں ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو نہ صرف ادارے بلکہ پورے ژوب ڈویژن کیلئے باعثِ فخر ہیں۔
گورنر مندوخیل نے کہا کہ محدود وسائل اور جغرافیائی دوری کے باوجود ژوب شہر کے تمام چھوٹے بڑے تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن (BPSC) اور دیگر مقابلے کے امتحانات میں ایک درجن سے زائد امیدوار نے تحریری امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوئے جس پر ان نمایاں کامیابیوں کے پیچھے بیوٹمز یونیورسٹی ژوب کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام لودھی اور ان کی پوری ٹیم کی محنت اور لگن خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالسلام نے گورنر بلوچستان نے گورنر جعفرخان مندوخیل کی مسلسل سرپرستی اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ذاتی کوششوں اور تعلیم دوستی کے نتیجے میں بھاری تعلیمی فیسوں میں کمی اور متعدد مستحق یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کی تعلیمی کفالت کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں