جعفرآباد گزشتہ 16 سالوں سے نہری پانی سے محروم ہے،حکومت نوٹس لے،عبد المجید بادینی

31

جعفرآباد (نوازکھوسہ سے) رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی میر عبدالمجید بادینی نے جعفرآباد میں ایک اہم نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کا زرخیر ضلع جعفرآباد گزشتہ 16 سالوں سے نہری پانی سے محروم ہے 2010 کے تباہ کن سیلاب کے باعث زراعت کاشعبہ متاثر ہونے سے کسان کاشتکار نان شبینہ کے محتاج بن چکے ہیں انکی زرعی زمینیں سیم و تھور کی شکل اختیار کرتی جارہی ہیں ان کا زمہ دار محکمہ ائریگیشن ہے جو جعفرآباد کے ذمینداروں کو انکے حصے پانی فراہم نہیں کررہا ہے انکا کہنا تھاکہ جعفرآباد میں تین خطرناک سیلاب آچکے ہیں جسکی وجہ سے جعفرآباد کاپورا انفراسٹیکچر تباہ ہوچکا ہے انکاکہنا تھا کہ زرعی پانی کی باآسانی دستیابی کے لیے بارہا
انہوں نے صوباء اسمبلی میں قرار دادیں جمع کروائیں لیکن کوء شنواء عمل میں نہیں لاء جاسکی ہے انکا کہناتھا کہ نصیرآباد ڈویڑن میں جب بھی کوء منتخب ہوکر محکمہ ائریگیشن کا وزیر بنتا ہے وہ سب سے پہلے اپنی زمینوں کو پانی فراہم کرتا ہے اور جعفرآباد سے ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھتا ہے اس وقت جعفرآباد کی چھ بڑی زرعی نہریں بنجر ہوچکی ہیں ان میں پانی کی کوء ایک بوند تک دستیاب نہیں ہے اور چھوٹ? کاشتکار زمیندار پانی کے حصول کے لیے حکومت کی راہ دیکھ رہیں ہیں اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو جعفرآباد میں پانی نہ ہونے سے تھر کی صورتحال اختیار کرجا? گی اور قحط سالی سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوجائیں گے انکاکہنا تھاکہ حکومت سنجیدگی سے صورتحال کانوٹس لے اور پٹ فیڈر نہر سے جعفرآباد کے نہروں میں زرعی پانی کا حصول ممکن بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں