دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

3

دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے بابر اعظم کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔

پاکستان کی 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس ، عبداللّٰہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان شامل ہیں۔

سکواڈ میں ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی شامل ہیں۔ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل فٹنس مسائل کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

پاکستان ٹیم دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز سےکرے گی،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک ٹراوبا میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی ڈائریکٹرہائی پرفارمنس عاقب جاوید نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہامصباح الحق کوسلیکشن کمیٹی ابھی6ماہ بھی نہیں ہوئے،سرفراز کو بھی ابھی سلیکشن کمیٹی میں آئے 6 ماہ ہوئےہیں،ٹیم کی تیاری کافی بہترہے،سعود شکیل کی فٹنس بہترہونےمیں تھوڑا وقت لگےگا،شان مسعود کی اپنی پرفارمنس بہتر رہی ہے،جبکہ کپتانی کے لئے کچھ چیزیں بہتر ہونی چاہیے تھی۔

مزید کہا دیکھنایہ ہوتا ہےکہ جب کپتانی کررہے یا پرفارمنس دے رہےتو اسکےنتائج کیا آتےہیں،آخری ٹیسٹ میں ہمیں محسوس ہواکہ بولرزکی رفتار کی کمی دکھائی دےرہی ہے،شاہین شاہ آفریدی ہمارازبردست بولر ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےبابراعظم کوکپتان بنانےکی منظوری دی،شان مسعود کی ناقص کپتانی کے بعد بابراعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کی کمان سونپنےکا فیصلہ کیاگیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے پاس کپتان کے لیے کئی ناموں کی تجویز سامنے آئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں