امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جنازے پر ایرانیوں کو روتا دیکھ کر حیرت ہوئی۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے صحافی سےگفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں سمجھتا تھا کہ لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں، یا یہ بناوٹی آنسو بھی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ امریکا چاہے تو اس موقع پر جمع تمام ایرانی قیادت کو ایک ہی وار میں ختم کر سکتے ہیں، لیکن ایسا اس لیے نہیں کریں گے کہ مذاکرات کے لیے کوئی نہیں بچے گا۔













