گوادر کے علاقے سے 5افراد کی لاشیں برآمد

28

کوئٹہ/ گوادر کے علاقے سے 5افراد کی لاشیں برآمدتفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے پانوان اور گنز کے درمیان 5افراد کی لاشیں برآمد ہوگئیں جنہیں سول ہسپتال جیونی منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق ان میں سے 2افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 3افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ شناخت ہونے والے افراد میں شاہ بخش اور پیری ولد عصا شامل ہیں، جن کا تعلق تحصیل جیونی کے علاقے روبار سے بتایا جا رہا ہے۔ جبکہ تینوں لاش شناخت کیلئے ہسپتال میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں