اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جیل اصلاحات بلوچستان حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں اور قیدیوں کی بحالی، فلاح و بہبود اور اصلاح کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔جیل اصلاحات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جیلوں کی سکیورٹی کو مو¿ثر بنانے پر خصوصی توجہ دی ہے، جبکہ قیدیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مختلف فنی اور پیشہ ورانہ ہنر سکھانے کے پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں
تاکہ رہائی کے بعد وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان کی موجودہ جیلوں میں گنجائش کم ہونے کے باعث نئی اور جدید طرز کی جیلیں تعمیر کی جا رہی ہیں، جہاں قیدیوں کو بہتر رہائشی، طبی اور اصلاحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے خطیر فنڈز بھی مختص کیے ہیں۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ جیلوں میں نگرانی کے نظام کو مو¿ثر بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، جبکہ جیل اصلاحات کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد جاری ہے تاکہ صوبے کے جیل نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
قیدیوں کو بہتر رہائشی، طبی اور اصلاحی سہولیات فراہم کی جائینگی،سرفراز بگٹی
35













