ہر نا ئی (روزنامہ تعمیر بلوچستان) ضلع ہرنائی کے علاقے زرغون غر سے مسلح افراد نے6 مزدوروں کواغوا کرلیا گیا،مزدور زرغون غر کے مقامی اور نجی گیس کمپنی کے ملازم ہیں پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کے علاقے زرغون غر شعبان میں مسلح افراد نے واقع کام کرنے والی نجی گیس کمپنی کے چھ مزدور جلات خان، محمد ہاشم،کمال خان، جہانگیر خان، محمد عظیم اور روزے خان ولد فضل خان کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے
پولیس حکام کے مطابق اغوا کئے گئے مزدور زرغون غر کے مقامی ہیں اور دمڑ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ دریں اثنا زرغون غر نجی کمپنی کے مزدوروں کے اغوا کی مذمت کرتے ہے مغوی افراد کی بازیابی کیلئے حکومت ہرممکن کوشش کریگی صوبائی وزیرحاجی نورمحمد دمڑ صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ضلع ہرنائی کے علاقے زرغون غر شعبان دلوانی نجی کمپنی کے کیمپ سے چھ بے گناہ غریب مزدوروں کی نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغواکی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز جرم قرار دیا ہے ا پنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ محنت کش طبقہ معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
ان بے گناہ مزدوروں کو اغوا کر کے ان کے گھروں کے چراغ گل کرنا سراسر ظلم ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت سیکورٹی فورسز مغوی مزدوروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے تمام وسائل کوبروئے کار لارہی ہیں اور اغوا کاروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا او ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر کیفر کردار تک پہنچائے گے صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے املاک کو نقصان پہنچانے اور اغوا میں ملوث عناصر کے خلاف سیکورٹی اداروں کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کو تیز کر دیا گیا ہے۔
ہرنائی، نجی گیس کمپنی کے 6مزدور اغوا، پولیس کاآپریشن شروع
35













