خاران اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 8 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر

31

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 8 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق کارروائیاں 25 اور 26 جون کو کی گئیں، 25 جون کوخاران میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرکارروائی کی گئی،جس میں بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الہندوستان کے تین دہشت گرد مارے گئےجبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 26 جون کومستونگ میں خودکش بمبارکی موجودگی کی اطلاع پر دوسرے آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کےدرمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس میں خودکش بمبارسمیت پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آرکاکہنا ہےکہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔

آئی ایس پی آرکےمطابق علاقوں میں مزیددہشت گردوں کی تلاش کےلیےکلئرنس آپریشن جاری ہیں،عزم پاکستان کے وژن کےتحت دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،غیرملکی اسپانسرڈ دہشتگردی اور سہولتکاروں کےمکمل خاتمےتک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں