کوئٹہ:زیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دو سالہ قانونی جدوجہد کے بعد بالآخر بلوچستان کے فرزند، شہید شبیر بلوچ، کو انصاف مل گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ “ایکس” پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر میں دورانِ ڈیوٹی بی وائے سی کے مشتعل مظاہرین نے ماہ رنگ لانگو کی قیادت میں شہید شبیر بلوچ پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے
آج عدالت کی جانب سے ماہ رنگ لانگو اور ان کے ساتھیوں کو سزا سنائے جانے کے بعد حکومت بلوچستان کا یہ موقف درست ثابت ہوا ہے کہ پرامن احتجاج کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں لینے، تشدد کو فروغ دینے اور ریاستی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر درحقیقت دہشت گردی کے سہولت کار ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہید شبیر بلوچ کے قاتلوں کو سزا ملنے پر ان کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ شہید کے خون کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں، ان کے ہمدردوں، سہولت کاروں اور معاون عناصر کے خلاف ریاستی کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔
بل آخرشہید شبیر بلوچ، کو انصاف مل گیا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
39














