کوئٹہ(این این آئی) دکی کے علاقے میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے تین بچیاں جاں بحق 18افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو دکی کے علاقے رباط میں منڈے ٹک کے مقام پر باراتیوں کی پک اَپ گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین کمسن بچیاں جاں بحق جبکہ 18افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے 8شدید زخمیوں کو لورالائی ریفر کردیاگیا جن میں سے 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔
دکی کے علاقے میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے تین بچیاں جاں بحق، 18افراد زخمی
34










