خالق آباد کے علاقے میرانزئی سے 2 نامعلوم افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

32

قلات(این این آئی) خالق آباد کے علاقے سے پولیس نے 2نامعلوم افراد کی مسخ شدہ لاشیں قبضے میں لے لیں۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو خالق آباد کے علاقی میرانزائی سے پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر 2نامعلوم افراد کی مسخ شدہ نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیں پولیس نے بتایاکہ دونوں افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔
پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد آر ایچ سی خالق آباد ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیں اورمزید کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں