گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم نے پورے صوبےکو صاف و ستھرا بنانے کا تہیہ کرلیا ہے، صفائی و ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سےکیا، کسی کی سفارش نہیں چلےگی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گندم کےحوالے سے بھی انکوائری شروع کردی ہے، جوگندم ہمیں ملنی تھی وہ کیسےغائب کی گئی،حقائق سامنےلائیں گے، رپورٹ جلد جاری ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب صرف اچھے ترقیاتی پروجیکٹس ہوں گے، یہاں پر ترقیاتی کاموں پر چارچار محکمے بل بناتے تھے، جوترقیاتی منصوبہ مفید نہ ہو اس پرکام نہیں کریں گے، پیسے کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ ٹریفک قوانین پرمیٹنگ بلائی ہے، ٹریفک نظام کو بہتر بنائیں گے، ٹریفک قوانین بننےجارہےہیں، چالان کی شکایت ختم ہوجائےگی، باقاعدہ کیمروں کی مدد سے ٹریفک کا نظام بہتربنائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر واپڈا کےساتھ بیٹھوں گا، بجلی چوری کا زمانہ بھی گیا، اب لوگ بل دیں گے، وہ زمانہ گیا کہ کہا جائے وفاق زیادتی کررہا ہے، لوڈشیڈنگ،گیس بندکررہاہے، بجلی اور گیس کا معاملہ جلد حل ہوگا۔
گورنر کے پی نے کہا کہ وفاق کےساتھ چلیں گے، سب صوبوں کےساتھ ایک پیج پرہوں گے، اب ہمارےاختلافات نہیں ہوں گے، ایک یونٹ ہوں گے۔










