سکیورٹی فورسز کے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 8 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

26

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 17اکتوب کوپنج پائی میں دہشتگردوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش، فورسز نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنےکی کوشش ناکام بنادی، فورسز کی کارروائی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 دہشتگردہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں مزید2 دہشتگرد ہلاک ہوئے، کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں آپریشن کے دوران فورسز نےدہشت گردوں کےٹھکانے کونشانہ بنایا، کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا، خضدارآپریشن کےدوران 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خاتمےکےلیےکلیئرنس آپریشنزجاری ہے، بیرونی سرپرستی، حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمےکےلیےکارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں