بروری روڈ پر لوکل بسیں بند کرنے سے طلباء اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، مسئلے کو فوری حل کیا جائے، خیر جان بلوچ

46

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی خیر جان بلوچ نے کہا ہے کہ بروری روڈ پر لوکل بسیں بند کرنے سے طلباء اور عوام کو مشکلات ہیں ، اس مسلے کو فوری حل کیا جائے ، جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بروری روڈ پر لوکل بسیں بند کیے جانے سے عوام اور خاص طور پر طلبا و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، یہ طلبا و طالبات شہر کے وسط میں موجود تعلیمی اداروں ، ٹیوشن اور کوچنگ سینٹروں میں آتے جاتے ہیں
، لوکل بسیں بند ہونے سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے وہ رکشوں کے کرائے ادا نہیں کرسکتے ، لوکل بسوں کی بندش کے خلاف گزشتہ دنوں طلبا و طالبات نے احتجاج بھی کیا ، انہوں نے استدعا کی کہ بروی روڈ ، سبزل روڈ اور ملحقہ علاقوں کے لئے گرین بسیں شروع کی جائیں۔ پیپلز پارٹی کے رکن میر عبید گورگیج نے بھی ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس مسلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے جس پر اسپیکر کیپٹن عبدالخالق اچکزئی نے ہدایت کی اراکین اس معاملے پر قرارداد لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں