کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم حمزہ شفقات، آئی جی جیل خانہ جات، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ، ڈی پی او پشین خلیل بگٹی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع قلعہ عبداللہ کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ منشیات کا خاتمہ اور عوام کو امن و امان فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، منشیات کا خاتمہ اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ضیاء لانگو
50










