عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا سربراہ امریکا اور یورپ کے ہاتھوں استعمال ہورہا ہے، ایران

52

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات سے متعلق سلامتی کونسل میں پیش کرنا ٹھیک نہیں۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا سربراہ امریکا اور یورپ کے ہاتھوں استعمال ہورہا ہے۔

تہران میں پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کی معاشی جنگ صرف ایران کے خلاف نہیں بلکہ پوری عالمی برادری کے خلاف ہے۔ امریکی فیصلوں سے پیش آنے والی مشکلات کا ذمہ دار ایران نہیں۔ امریکا اپنی غلطیوں کی قیمت پوری دنیا سے ادا کرنے کا کہہ رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کو خبردار کرتے ہیں کہ امریکا کا آلہ کار نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ بحری جہازوں پر حملوں کا سلسلہ امریکا نے شروع کیا۔ بحری ناکہ بندی کا تسلسل ہمیں اپنے دفاع کا حق دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں