وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جو پمز میں ہوا وہ صرف اور صرف کرپشن کی وجہ سے ہوا ہے اور وہ خطرے کی گھنٹی ہے۔
سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پمز میں بڑا سانحہ ہوا ہے جس کا وزیرِ اعظم نے نوٹس لیا، جتنی لوٹ مار صحت کے شعبے میں ہے وہ کہیں اور نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے منظم طریقے سے کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے، کرپشن ایک ایسا ناسور ہے جو پھیل چکا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ فیکٹری ورکرز کے لیے سوشل سیکیورٹی اسپتال میں جدید سہولتیں دی گئی ہیں، سیالکوٹ کی انڈسٹری کے ساتھ لاکھوں ورکرز جڑے ہوئے ہیں، سیالکوٹ اپنی مصنوعات کی وجہ سے اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ عوام کی بہتری کے لیے ہے۔










