عوام اور ریاستی ادارے متحد ہیں،قلات میں سیکیورٹی فورسز جبکہ بھاگ کچھی میں پولیس اور اے ٹی ایف کی کامیاب کارروائیاں قا بل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

42

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قلات میں سیکیورٹی فورسز جبکہ بھاگ کچھی میں بلوچستان پولیس اور اے ٹی ایف کی کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں، سیکیورٹی اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں امن دشمن عناصر کے خلاف ریاست کے مضبوط عزم کی عکاس ہیں، بلوچستان کے امن کے لیے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور اے ٹی ایف کی خدمات اور قربانیاں قابلِ فخر ہیں، دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، بلوچستان پولیس اور اے ٹی ایف نے بھاگ کچھی میں ایک بار پھر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا
، دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے، عوام اور ریاستی ادارے متحد ہیں، امن دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، قلات اور بھاگ کچھی کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں