قطری وزیرِ اعظم آج ایران کا دورہ کریں گے تہران کے ساتھ مذاکرات پر کسی قسم کی جلدی نہیں: ٹرمپ

42

ترجما ن قطری وزارتِ خارجہ ڈاکٹر ماجد الانصاری کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ قطری وزیراعظم دورہ ایران کے دوران ایرانی حکام سے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کا یہ دورہ قطر کے اس مستقل مؤقف کا تسلسل ہے کہ اختلافات کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی راستہ ہی بہترین ذریعہ ہے

قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق ایرانی حکام سے ملاقاتوں میں آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آزادانہ نقل و حمل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کو مذاکرات میں واپسی کے لیے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں