اورماڑہ،کوسٹل ہائی وے پر بازر اور کار میں خوفناک تصادم،خواتین اور بچوں سمیت 6افراد جاں بحق

3

اورماڑہ: بلو چستان کے ساحلی علاقے میں کوسٹل ہائی وے این 10پر باؤزر اور ٹویوٹا کرولا میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں مر نے والوں میں 2 خواتین، اور 2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے6 افراد شامل ہیں۔ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی کے مطابق کے مطابق حادثہ زون ون اورماڑہ کے علاقے بی ٹو میں پیش آیا جہاں ٹویوٹا کرولا رجسٹریشن نمبر BJN-481تربت اور مخالف سمت سے آنے والے باؤزر میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار تمام6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئیبتا یا جا رہا ہے کہ کرولا ڈرائیور کی شناخت اسلم کے نا م سے ہو ئی ہے جبکہ دیگر مر نے والوں کی شناخت ابتدائی طور پر نہیں ہو سکی ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جائے حادثہ کو محفوظ بنایا اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کوبحال کر دیا گیا ہے جبکہ مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں