امریکی بحریہ نے پوری آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کردیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

41

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دی ہیں۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز کا کنٹرول صرف امریکی بحریہ کے پاس ہے۔

ٹرمپ کے مطابق ہماری ناکہ بندی ناقابلِ تسخیر رہی ہے، یہ فولادی دیوار کی مانند ہے اور ہم صرف ان لوگوں کو داخل ہونے دیتے ہیں جنہیں ہم اجازت دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کچھ پیچیدہ ہے کیونکہ ایران کبھی کبھار آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگیں بچھا دیتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ان بارودی سرنگوں کا سراغ لگا لیتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں، ہم نے پوری آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں