کوئٹہ:تان نے دورے کے موقعے پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاوزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کسی بھی قوم کے لئے خاص دن ہوتا ہے،اس دن کو زندہ قومیں پرجوش انداز سے مناتی ہیں،14اگست جشن آزادی کو اہل بلوچستان اور کوئٹہ بھی بھرپورجوش وجذبے کے ساتھ منارہی ہے،عوام کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے،یوم آزادی کے موقعے پر فل پروف سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو یہی پیغام دیتا ہوں کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے،نوجوان تعلیم، ٹیکنالوجی اور سائنس کے میدان میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاکرملک و قوم کی خدمت کرے۔انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان جو دشمن کے کہنے اورورغلانے پر پہاڑوں پر جارہے ہیں انہیں یہ راستہ ترک کرناہوگا پاکستان ہمارا ملک اور بلوچستان ہمارا صوبہ ہے نوجوان اس لاحاصل جنگ کو چھوڑ کر اپنے ملک و قوم کی خدمت کرے۔
انہوں نے کہا کہ:تعلیم،ٹیکنالوجی اور سیاست کی میدان میں آکر نوجوان اپنی قوم اور ملک کی خدمت کرے،حقوق حاصل کرنے کا بہترین طریقہ دنیا بھرمیں جمہوری انداز میں ہے نوجوان پارلیمنٹ میں آکر اپنے صلاحیتیں بروئے کار لاکر بلوچستان کو خوشحال بنائے۔وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ:کل کے دن 3اسلامی ممالک دفاعی معاہدہ اوراتحاد تمام دنیا کے لئے امن کا پیغام ہے،دوست ممالک کا دفاع مضبوط ہوگا تو کوئی بھی ملک میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرت نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان،ترکیہ اور سعودیہ کا اتحاد پہلے ہی ناقابل تسخیر تھا اب دنیا کی کوئی بھی بڑی طاقت اس اتحاد کو بری نظر سے نہیں دیکھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو شک نہیں کہ ہندوستان مختلف ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے،ہندوستان پیسوں سے افغانستان ہمارے خلاف استعمال ہورہا ہے۔وزیرداخلہ میرضیا ء اللہ لانگونے کہاکہ:ہندوستان کے خریدے گئے دہشت گرد افغانستان حکومت کے ناک کے نیچے بیٹھ کو دہشت گردوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں،افغانستان ہمارے برادر ہمسایہ ملک ہے لیکن اس وقت افغانستان کی حکومت ہندوستان کے ہاتھوں میں کھیل کر مسلمان کے خون بہارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی طالبان حکومت کے ہاتھ مسلمانون کے خون رنگے ہوئے ہیں، مسجدوں کا نشانہ بنانا اور معصوم بے گناہوں کی شہادت کہاں کی انسانیت ہے۔
پہاڑوں پر جانیوالے نوجوانوں کو راستہ ترک کرنا ہوگا،پاکستان ہماراملک بلوچستان صوبہ نوجوان اس لاحاصل جنگ کو چھوڑ کر ملک و قوم کی خدمت کرے،ضیاء لانگو
33














