کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے سانحہ 8 اگست کے شہداءکی دسویں برسی کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ 8 اگست کا دن بلوچستان کی تاریخ کا ایک نہایت افسوسناک اور سیاہ باب ہے،جب دہشتگردی کے ایک دلخراش واقعے میں سول ہسپتال کوئٹہ میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا انہوں نے کہا کہ سانحہ 8 اگست کے زخم آج بھی تازہ ہیں اور اس واقعے نے بلوچستان کو اس کے نامور وکلاء، صحافیوں اور دیگر قابل افراد سے محروم کیا، جو ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے شہداءکی قربانیاں قوم کے لیے ایک عظیم مثال ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کی بدولت امن کے قیام کی کوششیں جاری ہیں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا سانحہ 8 اگست کے تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پوری قوم شہداءکی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔
سانحہ 8 اگست، پوری قوم شہداءکی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا، ضیاءلانگو
36














