پاکستان اور امریکا کا دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

42

واشنگٹن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کا چوتھا دور ہوا جس میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

واشنگٹن میں پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کے چوتھے دور میں دہشت گردی کیخلاف مشترکہ حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق سرحدی سیکیورٹی بہتر بنانے اور دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے پر تفصیلی بات ہوئی۔

امریکا اور پاکستان نے دہشتگرد تنظیموں داعش، القاعدہ، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر زور بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں