کوئٹہ:سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پائپ لائن میں اچانک خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ترجمان ایس ایس جی سی نے بیان میں بتایا کہ یہ خرابی 16 انچ قطر کے ایک والو میں اچانک پیدا ہوئی ہے۔ فوری ازالیکیلئے تکنیکی عملہ ہنگامی بنیادوں پر مرمت کے کام میں مصروف ہے، اور مرمتی کام کامیابی سے مکمل ہونے کی صورت میں گیس کی فراہمی شام تک بحال کیے جانے کی توقع ہے۔ترجمان کے مطابق گیس کی سپلائی معطل ہونے والے علاقوں میں مشرقی بائی پاس، لنک بادینی، سریاب روڈ، قمبرانی روڈ اور کرانی روڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کلی ترخہ، سیٹلائٹ ٹاؤ ن، گوالمنڈی، مالی باغ، اور مشن اسپتال و اکرم اسپتال کے اطراف کے علاقوں میں بھی گیس کی فراہمی عارضی طور پر بند ہے۔ایس ایس جی سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گیس کی فراہمی مکمل بحال ہونے تک اپنے روزمرہ استعمال کے لئے ضروری انتظامات کر لیں۔
پائپ لائن میں خرابی،کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل
31













