کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ہرنائی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شہید ملک شینگل کے خاندان سے کیے گئے وعدے کو عملی جامہ پہنا دیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید ملک شینگل کے فرزند جنید خان اور بھائی ملک اجمل خان کو محکمہ زراعت میں تعیناتی کے احکامات جاری کرتے ہوئے تقرری کے آرڈرز ان کے حوالے کر دیے
اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں قوم کا عظیم سرمایہ ہیں اور ان کے اہل خانہ کی عزت، کفالت اور بحالی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے گی شہید ملک شینگل کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مشکل وقت میں ان کے خاندان کا سہارا بن کر نہ صرف وعدہ پورا کیا بلکہ شہداء کے اہل خانہ کی دلجوئی کی ایک بہترین مثال بھی قائم کی۔
شہدا کی قربانیاں قوم کا عظیم سرمایہ ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہیدملک شنیگل خان کے فرزند اور بھائی کو محکمہ زراعت میں تعیناتی کے آرڈر دیدیئے
32














