سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ہنگامی دورۂ امریکا کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس سے اہم ملاقاتیں کیں،جس میں مشرقِ وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتحال اور ایران سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی نیوز ایجنسی ایگزیوس کےمطابق سعودی وزیردفاع نےملاقاتوں کےدوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام امریکی قیادت تک پہنچایا۔
خالد بن سلمان نےنائب صدرجےڈی وینس سےگفتگومیں کہاکہ سعودی عرب ایران کےساتھ کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے،ایران نوازعراقی ملیشیاؤں نےسعودی بنیادی ڈھانچے اورتوانائی کی تنصیبات پر حملے کرکےسرخ لکیر عبور کی،جس کے باعث سعودی عرب کو جواب دینا پڑا۔













