شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قازقستان،بیلاروس،ازبکستان اورتاجکستان کے وزرائےخارجہ سے اہم ملاقاتیں کیں،جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقاتوں میں قازقستان کے ساتھ 37 مفاہمتی یادداشتوں پرعملدرآمد،بیلاروس کے ساتھ 2025 سے 2027 تک کے جامع تعاون کے روڈ میپ اور ازبکستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
فریقین نے تجارت،سرمایہ کاری،توانائی،دفاع، ٹیکنالوجی اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ قازقستان، بیلاروس، ازبکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔













