کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت نے کبھی بھی مذاکرات اور بات چیت کے عمل سے انکار نہیں کیا،تمام سیاسی و سماجی مسائل کا پائیدار حل صرف جمہوری اور پارلیمانی طریقہ کار میں ہی ممکن ہے قومی مفادات کے معاملات میں اختلاف رائے کو ملک دشمنی کے بجائے مثبت سیاسی عمل کے طور پر لیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیاسی وقبائلی عمائدین کے وفود سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیاست ہی وہ مو¿ثر پلیٹ فارم ہے جہاں مختلف سیاسی قوتیں اپنے خیالات، تحفظات اور مطالبات کو آئینی دائرے میں رہتے ہوئے پیش کر سکتی ہیں سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے اور اسی کے ذریعے بہتر پالیسی سازی اور عوامی مسائل کا دیرپا حل نکالا جا سکتا ہے جب بھی ملک کو درپیش چیلنجز اور قومی مفاد کا معاملہ سامنے آئے تو تمام سیاسی قوتوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ناگزیر ہو جاتا ہے
انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور اجتماعیت کے ذریعے ہی ملک کو درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے اور ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے پارلیمان نہ صرف عوامی نمائندگی کا مرکز ہے بلکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں قانون سازی، پالیسی سازی اور قومی سمت کا تعین کیا جاتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اور رہنماءپارلیمانی نظام پر اعتماد کرتے ہوئے مثبت کردار ادا کریں اور سیاسی اختلاف کو تعمیری انداز میں آگے بڑھائیں وقت کا تقاضا ہے کہ سیاست کو تصادم کے بجائے مکالمے، برداشت اور باہمی احترام کی بنیاد پر فروغ دیا جائے تاکہ ایک مضبوط، مستحکم اور متحد پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔
حکومت نے کبھی مذاکرات اور بات چیت سے انکار نہیں کیا،ضیاءلانگو
33













