چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں محکمہ داخلہ کی جانب سے تحصیل کھڈکوچہ میں غیر معینہ مدت کے لیے نافذ کیے گئے کرفیو کو بلا جواز، عوام دشمن اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی اقدام قرار دیا ہے،انہوں نے کہا کہ کھڈکوچہ کے پرامن عوام کو اجتماعی سزا دینا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ کرفیو کے باعث روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ علاقے کے باغات اور فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔
طلبہ کی تعلیم، مریضوں کی علاج معالجے تک رسائی، کاروباری سرگرمیاں اور عام شہریوں کی نقل و حرکت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں سے عوام میں بے چینی اور مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا ہے،،،نواب محمد خان شاہوانی نے مطالبہ کیا کہ حکومت امن و امان کے قیام کے لیے ایسے اقدامات اختیار کرے جن سے عوام کو بلا وجہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے محکمہ داخلہ سے مطالبہ کی کہ تحصیل کھڈکوچہ میں نافذ کرفیو کے فیصلے پر فوری نظرثانی کرتے ہوئے اسے ختم کیا جائے تاکہ عوام معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں،،،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کھڈکوچہ کے عوام کے جائز حقوق اور مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے
امن کے نام پر عوام کو مشکلات میں نہ ڈالا جائے، کھڈکوچہ کرفیو ختم کیا جائے، نواب محمد خان شاہوانی
37













