ڈیجیٹل میڈیا پالیسی پر تحفظات، متفقہ پالیسی بحال کی جائے ،ایکشن کمیٹی

39

کوئٹہ: ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کی ذیلی نمائندہ کمیٹی کا اجلاس حاجی عبدالغفار کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2026کے حوالے سے اختیار کیے گئے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں میر احمد بلوچ، شاہ جہان بلوچ، مرتضیٰ ترین، ڈاکٹر ناشناس لہڑی، فاروق لانگو، حبیب خان، سید رضوان علی ہاشمی، ریاض احمد اور مدثر ندیم نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکائ نے کہا کہ اخباری صنعت جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی کی کبھی مخالف نہیں رہی، تاہم موجودہ مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی تشکیل اور اس پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر شدید تحفظات ہیں۔ اس میں متعدد خامیاں موجود ہیں۔ شرکائ کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے بلوچستان میں پہلے ہی مشکلات کا شکار صحافت اور اخباری اداروں کی بقا خطرے میں پڑ جائے گی
، جبکہ اقربا پروری اور اجارہ داری کو مزید فروغ ملے گا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اخباری صنعت کے تحفظ اور بقا کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی شرکائ نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور 2023 کی وہ میڈیا پالیسی، جو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پای? تکمیل تک پہنچی تھی، دوبارہ بحال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 کی پالیسی میں بھی ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے واضح شقیں اور فنڈ مختص کیا گیا تھا، لہٰذا اس فنڈ کو 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کیا جائے تاکہ بلوچستان میں ڈیجیٹل صحافت کو مو¿ثر انداز میں فروغ دیا جا سکے اور اخباری صنعت کو درپیش مالی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں