ورلڈکپ فائنل میں شکست کادرد بہت شدید ہے،لائنل میسی

32

فیفا ورلڈکپ فائنل ہارنے کے بعد ارجنٹینا کے کپتان لائنل میسی کا سوشل میڈیا پر پہلا پیغام آگیا۔

ایک پیغام میں ارجنٹینا کے کپتان لائنل میسی نے کہا کہ فیفا ورلڈکپ فائنل ہارنے کا درد بہت شدید ہے اس زخم کو بھرنے میں وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں بہت سے یادگار میچز اور لمحات ہیں جو ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ اس ٹیم نے مسلسل دو ورلڈکپ فائنلز کھیلے ہیں جو غیرمعمولی بات ہے۔

لائنل میسی نے مزید کہا کہ سپورٹ کرنے پر تمام فینز کا تہہ دل سے مشکور ہوں، اسپین کو بھی چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں