ایران سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو امریکا سفارتی حل کیلئے تیار ہے، مارکو روبیو

33

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے اگر ایران سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو امریکا سفارتی حل کیلئے تیار ہے۔ سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو صورتحال تہران کے حق میں نہیں ہوگی۔

آسیان سمٹ میں روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا ایران اس وقت شدید معاشی بحران سے دوچار ہے۔ امریکی فوجی حملے تجارتی جہازوں کے جواب میں ہیں۔ ایران کی جانب سے مذاکرات کی خواہش کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ امریکا ہمیشہ سے حقیقی اور نتیجہ خیز سفارت کاری کا خواہاں رہا ہے۔

قبل ازیں لبنان کے صدر سے ملاقات میں مارکو روبیو نے کہا امریکا ایران کے ساتھ سفارتی حل کیلئے تیار ہے۔ پاکستان بھی فریقین پر زور دے رہا ہے کہ تنازع کا واحد حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری سے ہی ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں