قومی اہمیت کے تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے،وزیراعظم

3

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کو قومی اہمیت کے تمام منصوبے مقررہ مدت میں معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ کہا عوام کو جلد از جلد ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات پہنچنے چاہئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے ملاقات کی، جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پی ایس پی ڈی کے تحت منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

احسن اقبال نے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا عوامی فلاح،روزگار کی فراہمی اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے، تمام وزارتیں اور ادارے باہمی تعاون اور مؤثر رابطے سے منصوبوں کی رفتار تیز کریں۔

ملاقات میں قومی ترقی کے مختلف پہلوؤں اور آئندہ کے ترقیاتی اہداف پربھی بات چیت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں