کوئٹہ:گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبائی وزیر راحیلہ حمید خان درانی اور رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ اور جی ایم کوئٹہ ائیرپورٹ خالق کاکڑ کے ہمراہ نجی ائیر لائن ساوتھ ائیر کا کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کو تربت رخصت کرکے افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ساوتھ ائیر کی کوئٹہ سے تربت اور گوادر اور کراچی پروازوں کا خیرمقدم کیا
اور کہا کہ موجودہ حکومت صوبہ بلوچستان کے عوام کے لئے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور ایم پی اے رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ ساوتھ ائیر کا کوئٹہ تربت کراچی پروازوں کے آغاز کو صوبہ بلوچستان کے عوام کے لئے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے نہ صرف سفری سہولیات بلکہ روزگار، سیاحت اور تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔تقریب میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غوریزئی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے
نئی فضائی سروس سے بلوچستان میں سیاحت، تجارت اور روزگار کو فروغ ملے گا، گورنر بلوچستان نے ساوتھ ائیر کی کوئٹہ۔تربت پرواز کا افتتاح کر دیا
18













