ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے ہوئے اور فائر کے لیے تیار ہیں، امریکی صدر

1

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے ہوئے اور فائر کے لیے تیار ہیں۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےایران کوسخت انتباہ دیتے ہوئےکہا ہےکہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنےیا اقدامِ قتل کی کسی بھی دھمکی پرعمل کیا تو اسےسنگین نتائج بھگتنا ہوں گے،ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیےجاچکے ہیں۔

مزیدکہا امریکی فوج ایک سال کی مدت تک جس میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے،ایران کے تمام علاقوں کومکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس کےعلاوہ امریکی صدر نےسوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ بھی کیاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ان سے بات چیت جاری رکھنےکاکہاجس پر انہوں نے اتفاق کرلیاہے،لیکن انکو واضح الفاظ میں یہ بات بتا دی گئی ہے کہ جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئےکہا کہ ایران نے امریکا سے کسی قسم کی بات چیت کی درخواست نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں