سردار اختر مینگل نے بطور ممبر قومی اسمبلی ملنے والی تمام تنخواہیں اور مراعات سرکاری خزانے کو واپس کر دیں

21

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بطور ممبر قومی اسمبلی ملنے والی تمام تنخواہیں اور مراعات سرکاری خزانے کو واپس کر دیںسردار اختر مینگل نے تنخواہوں کی واپسی کے لیے 78 لاکھ 92 ہزار 725 روپے کا چیک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو دے دیا۔سردار اختر جان مینگل نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 3 ستمبر 2024 سے لے کر 11 فروری 2026 تک کی مدت کی تنخواہیں واپس کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 78 لاکھ 92 ہزار 725 روپے کی رقم واپس کر رہا ہوں،ستمبر 2024 میں استعفیٰ دینے کے بعد سے میں نے بینک اکاو¿نٹ سے کوئی تنخواہ یا الاﺅنس نہیں نکالا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میرے پارلیمانی بینک اکاو¿نٹ میں موجود یہ تمام رقم سرکاری خزانے میں منتقل کرے۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ پبلک سروس میں دیانت داری اور احتساب کے اصولوں پر قائم رہنے کے لیے پرعزم ہوں۔یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو بلوچستان کے مسائل پر پارلیمنٹ کے رویے کے خلاف بطور احتجاج حلقہ NA-256 خضدار سے استعفیٰ دیا تھاسردار اختر مینگل کا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 فروری 2026 کو باقاعدہ طور پر منظور کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں