دشمن قوتوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، وزیر داخلہ بلوچستان

4

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے عوام، قبائل اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور دشمن قوتوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں تاکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم یکجا ہو کر ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں