بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے پاکستانی افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع کی تلاش میں تیزی لے کر آئیں،وزیراعظم

12

اسلام آباد:وزیر اعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے پاکستانی افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع کی تلاش میں تیزی لے کر آئیں،پروٹیکٹریٹ آف امیگریشن کے تمام تر نظام کو ڈیجیٹائیز کیا جائے،افرادی قوت بالخصوص نوجوانوں کو وزارت برائے سمندر پار مقیم پاکستانی، نیووٹیک اور یوتھ پروگرام ہنر اور مختلف زبانوں کے کورسس بمعہ سرٹیفیکیشنز یقینی بنائیں،نیووٹیک کے تحت تکنیکی و فنی تربیت کے اداروں کی کارکردگی اور کنٹری آف ڈیسٹینیشن سینٹرز کے قیام پر بھی رپورٹ پیش کی جائے۔ جار ی اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے پاکستانی افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع کی تلاش میں تیزی لے کر آئیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پروٹیکٹریٹ آف امیگریشن کے تمام تر نظام کو ڈیجیٹائیز کیا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ افرادی قوت بالخصوص نوجوانوں کو وزارت برائے سمندر پار مقیم پاکستانی، نیووٹیک اور یوتھ پروگرام ہنر اور مختلف زبانوں کے کورسس بمعہ سرٹیفیکیشنز یقینی بنائیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی افرادی قوت با صلاحیت ہے، بین الاقوامی معیار کی تعلیم و عالمی سطح پر رسائی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستانی سفارتخانے بیرون ملک میسر روزگار کے مواقع سے آگاہی اور ڈیٹا کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کریں۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستانی سرٹیفیکیشنز کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام ادارے مختلف ممالک سے روابط مضبوط کرے جن ممالک میں پاکستانی ہنرمند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہیں، انکی زبان کی تعلیم بمعہ سرٹیفیکیشنز یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نیووٹیک کے تحت تکنیکی و فنی تربیت کے اداروں کی کارکردگی اور کنٹری آف ڈیسٹینیشن سینٹرز کے قیام پر بھی رپورٹ پیش کی جائے۔اجلاس کو افرادی قوت بالخصوص نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایاگیاکہ ڈیجیٹل یوتھ ہب میں 8 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں۔بتایاگیاکہ بیرون ملک تعمیرات، زراعت، سیاحت، صحت، ٹرانسپورٹ، بائیوٹیکنالوجی، مینیوفیکچرنگ، شپ بلنڈنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، نرسنگ، دواسازی اور اشیاءخورونوش کی تیاری کے شعبوں میں روزگار کے مواقع موجود ہیں۔ بتایاگیاکہ ان شعبوں میں پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے تربیتی پروگرام جاری ہیں۔ بریفنگ نے بتایاکہ پاکستانی سفارتخانے مختلف ممالک میں میسر روزگار کے مواقع اور ان کیلئے درکار قابلیت ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر فراہم کریں گے۔اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراءڈاکٹر مصدق ملک، عطاءاللہ تارڑ، چوہدری سالک حسین، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین نیوٹیک راجا قمر الاسلام، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں