اسلام آباد:چینی شہریوں کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا پہلا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا پہلا دستہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کر دیا گیا، ایس ایس یو کے پہلے بیچ کو چینی زبان کا خصوصی کورس بھی مکمل کروایا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ چینی سمیت غیر ملکیوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے 28 نکاتی سیکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ کانوائے کو منصوبے تک مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ایس ایس یو کا کمپیوٹرائزڈ نظام تمام اضلاع کو بروقت معلومات فراہم کرے گا، کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ کانوائے کی لائیو لوکیشن مسلسل مانیٹر کرے گا۔پولیس حکام کے مطابق چینی شہریوں کو ہنگامی رابطے کے لیے فوری ایمرجنسی نمبر فراہم کیا جائے گا۔
چینی شہریوں کیلئے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا پہلا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم
39













