معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں، مہمانوں پر حملے بلوچستان کی روایات کے منافی ہیں: ضیاء لانگو

34

کوئٹہ(روزنامہ تعمیر بلوچستان) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی فیملی پر حملے کے واقعے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اوربے گناہ افراد کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء لانگو نے علی مرتضیٰ کے قتل پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے سامنے والد کو شہید کرنا کہاں کی جرت مندی ہے،شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ فیملی کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا،واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زخمی خاتون کو کراچی میں علاج فراہم کیا جارہا ہے،مہمانوں کو اس طرح نشانہ بنانا بلوچستان کی روایات کے منافی ہے۔انہوں نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب،ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں