کوئٹہ .وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کو بلوچستان اسمبلی میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد اپنے خطاب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اتحادی سیاسی قیادت کی جانب سے مسلسل رہنمائی اور تعاون کے مثبت اثرات صوبے کی ترقیاتی حکمت عملی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر مرتب ہوئے ہیں وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور تعاون کے ذریعے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں ترقی، استحکام اور خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی قیادت کی مشترکہ کاوشیں ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے اور عوامی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔
وفاق اور صوبوں کے باہمی تعاون سے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کی رفتار مزید تیز ہوگی،وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
30














