وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آج ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنگ بندی سے خطے میں معاشی خوشحالی کا دور آئے گا، تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں اور اس میں مزید کمی آئے گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے تیل کی آج ہفتہ وار قیمتوں کا اعلان کرنا ہے، آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی۔








