وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے دورہ کوئٹہ کے موقع پرسیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے اور کئی اہم شاہرائیںخاردار تاریں لگاکر ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورسارا دن شہر میں ٹریفک جام رہی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے شہر میں ایف سی ، پولیس ،بلوچستان کانسٹیبلری اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروںکی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ ایف سی اور پولیس کے مسلح دستے شہر میں گشت کرتے رہیں اور جگہ جگہ ناکے لگاکرمشکوک گاڑیوں اورموٹرسائیکل سواروں کی تلاشی کا کام بھی جاری رہا۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے اطراف میں واقع سڑکوں کو خاردار تاریں لگاکر ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیاگیا تھا جبکہ بے نظیربھٹو فلائی اوور اور شہدائے زہری فلائی اوور کو بھی ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں سارا دن بدترین ٹریفک جام رہی اور اسکول سے چھٹی کے بعد گھروں کو جانے معصوم بچوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کوئٹہ کے موقع پرسیکورٹی کے سخت اقدامات
12









