فخرزمان، بابراعظم 10 سال میں ون ڈے کے بہترین پلیئرہیں: سلمان آغا

10

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سلمان آغا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹاپ آرڈر ماضی کی طرح پرفارمنس نہیں دےرہا،توقع ہے فائنل میں ٹاپ تھری بیٹرز پرفارمنس دیں گے،ہماری بھی توجہ ہوتی ہےکہ 350 رنزبنائیں ،ہم ففٹی کو سنچری میں بدلیں توصورت حال مختلف ہو سکتی ہے۔

سلمان آغا کا کہناتھا کہ انٹرنیشنل میچ کو کون سنجیدہ نہیں لے گا ؟ ہم نے ابھی تک پرفیکٹ گیم نہیں کھیلی، جو میچز جیتے ان میں بھی خامیاں ہوئیں ،کوچ نے ٹھیک کہا کہ ابھی ہم نے اپنی بہترین کارکردگی نہیں دکھائی،کسی بھی کپتان پر اضافی پریشر ضرور ہوتا ہے ،کپتانی جانے کے بعد پریشر کم محسوس کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ فخرزمان،بابراعظم 10 سال میں ون ڈے کے بہترین پلیئرہیں،فخراوربابرنے پاکستان کو کئی میچز جتوائے ہیں،انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ آسانی سے جیتنا چاہیےتھا،ہماری ٹیم فائنل جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے،عبدالرزاق کی اننگز کے بعد شاداب والا میچ یادگار رکھا جائے گا۔

ان کا کہناتھا کہ توقع ہے فائنل میں بابر اور فخر کی فائنل میں اچھی پرفارمنس ہو گی، یہ نہیں کہہ سکتے کہ کسی کھلاڑی کو کتنے میچز دینے چاہئیں،انٹرنیشنل کرکٹ میں تسلسل سے رنز کرنا آسان نہیں،کوئی کھلاڑی ناکام ہوتا تو اسے مشکلات سے نکلنے کا ٹائم دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں