بلوچستان میں AI حاضری نظام متعارف،غیر حاضر ڈاکٹرز سمیت 200 ملازمین برطرف،گھر بیٹھ کر تنخواہ نہیں ملے گی،سرفراز بگٹی

49

بلوچستان میں پہلی بار محکمہ صحت میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) پر مبنی حاضری کا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے، جبکہ مسلسل غیر حاضر رہنے والے مزید 72 ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق محکمہ صحت میں غیر حاضری پر برطرف کیے گئے ملازمین کی مجموعی تعداد 200 ہو گئی ہے، جبکہ حاضری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر اب تک ملازمین کی تنخواہوں سے 41 کروڑ روپے کی کٹوتی کی جا چکی ہے۔
غیر حاضری اور فرائض سے غفلت برتنے پر 11 ہزار ملازمین سے وضاحت طلب کی گئی ہے، جبکہ مزید 800 سرکاری ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں اور انہیں اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور پابندی کے ساتھ ادا کرنا ہوں گی۔ کسی بھی سرکاری ملازم کو گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عوامی خدمت میں غفلت یا غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں