ایران مشرق وسطیٰ کا غنڈہ، مذاکرات کرنا چاہتا، رابطے میں ہے: ٹرمپ

52

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے، بات چیت کا سلسلہ برقرار ہے اور امریکا کے پاس مذاکرات کے لیے وقت موجود ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ سے تہران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بات چیت ہورہی ہے، ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے اور مسلسل رابطے میں ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ روایتی نوعیت کی جنگ نہیں، ایران کے جوہری ہتھیار کے خاتمے کے لیے بہت زیادہ رقم خرچ کی اور یہ مقصد حاصل کرلیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران جنگ پر امریکی ٹیکس دہندگان کے زیادہ پیسے خرچ نہیں ہو رہے۔

فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روک دیا، امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی، ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کا غنڈہ ہے، امریکا وینزویلا سے ایران جنگ پر خرچ رقم سے تقریباً دس گنا زیادہ کما چکا ہے، آبنائے ہرمز سے اب جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیل گزر رہا ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت اپنی فوج کو تنخواہیں بھی نہیں دے پا رہی، ایران مذاکرات چاہتا ہے،وہ ہم سے بات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ امریکی تجویز پر امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے قطری ثالثوں اور ایرانی حکام کے درمیان تہران میں طویل بات چیت ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں