کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر پوڈ گلی چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایدھی ایمرجنسی سروس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 25 اکتوبر 2026 کو پوڈ گلی چوک کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں صادق ولد محمد صدیق، باسط ولد محمد صدیق اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگئے
جبکہ حبیب ولد محمد صادق زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں واقعے کی وجہ مالی تنازع بتائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہاشم نامی شخص نے مبینہ طور پر دوسرے گروپ پر فائرنگ کی۔ تاہم واقعے کے تمام محرکات اور ذمہ داری کا تعین تحقیقات کے بعد ہی ہوسکے گا۔ایدھی ذرائع کے مطابق دو جاں بحق افراد کی میتیں بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) ہسپتال جبکہ ایک میت اور زخمی کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور پولیس کی جانب سے تحقیقات کی پیش رفت سامنے آنا باقی ہے۔
کوئٹہ، پوڈ گلی چوک کے قریب فائرنگ، تین افراد جاں بحق، ایک زخمی
38










