قومی سلامتی و مفادات کیخلاف کسی بھی کارروائی کا خطرناک نتیجہ نکلے گا: ایران نے اسرائیل کو خبردار کردیا

35

ایرانی پارلیمان کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی قومی سلامتی اور مفادات کے خلاف کسی بھی کارروائی کا خطرناک نتیجہ نکلے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایرانی حکومت گرانے کے بیان پر ابراہیم عزیزی نے کہا کہ دشمن ایک غلط اندازہ ہوگا اور مقبوضہ زمینوں کو ناقابلِ رہائش بنادیا جائے گا۔

ابراہیم عزیزی نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں کو آبادی سے خالی کرنے میں ایک گھنٹہ بھی نہیں لگے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گذشتہ دنوں ایران کی حکومت گرانے کے عزائم کا اظہار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں