کوئٹہ(این این آئی) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی،گیس بجلی بھاری ناجائز بلز،18،20گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کیساتھ گندم،آٹا،ایل پی جی بحران بھی جاری ہیں جس کی وجہ سے عوام پریشان مشکلات کاشکارہیں۔اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کے عوام کو خودکشی، خودسوزی پرمجبورزندہ درگورکرنے والی عوام دشمن پالیسی پرگامزن ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں وفودسے سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ زندہ رہنے کا حق چھینناکہاں کی حکمرانی ہے بارڈرزوسڑکوں کی بندش،بدامنی اورسخت سردی میں گیس بجلی لوڈشیڈنگ ایل پی جی قلت نے بلوچستان کوریگستان ونوگوایریابنادیاہے۔
بدامنی دہشت گردی سے عوام کونجات دلانے امن وامان بحال کرنے کے بجائے سر سبزباغات کاٹنے،گھروں وعلاقوں سے خاندان وقبائل کوبے دخل وہجرت پرمجبورکیے جارہے ہیں۔جماعت اسلامی ہرطرح کے مظالم زیادتیوں وہردرندگی دہشت گردی کے خلاف ہرفورم پرآوازبلندکررہی ہے۔اسلام آباد کے حکمران اہل بلوچستان کوجینے کاحق روزگاردیکرتجارت کوبحال امن دیاجائے بلوچستان کی آبادی کم عوام غربت کاشکارروزگارکاروبارنہ ہونے کے برابراس لیے اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کوگیس بجلی لوڈشیڈنگ سے استثناءاوربلوں میں خصوصی رعایت دیں ایران افغانستان سے قانونی تجارت بحالی کیاجائے۔بلوچستان کے عوام ونوجوانوں کیلئے خصوصی روزگار پیکیج کااعلان کریں۔عوام کے دل جیتنے ترقی وخوشحالی کیلئے صرف اعلانات نہیں اخلاص کیساتھ عملی کام کریں۔امن کی بحالی طاقت سے نہیں بات چیت ومذاکرات سے کریں
اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کو گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ اور بلوں میں خصوصی رعایت دیں، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
30










